گول//تقریباً چار روز سے لگا تار مقفل کی شکایات کے بعد زیڈ ای او گول نے آج سینا والی سکول پر اچانک چھاپہ مارا جہاں پر انہوں نے اسکول کو مقفل پایا اور زیڈ ای او نے دوسرے اسکول سے فی الحال ایک استاد کو یہاں پر تعینات کیا اور وہاںپر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف ایک وجہ بتائو نوٹس جاری کیا ۔ وہیں زیڈ ای او گول گلزار احمد شان نے زون گول کے دوسرے علاقوں کا بھی سکولوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکولوں میں پڑھائی و دوسرے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے زیڈ ای او گول گلزار احمد شان نے کہا کہ انہیں دو روز سے شکایت مل رہی تھی کہ سینا والی سکول بند پڑا ہے اور آج انہوں نے اچانک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کو مقفل پایا اور موقعہ پر ہی غیر حاضر اساتذہ کے خلاف وجہ بتائو نوٹس جاری کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے لا پروائی برتنے والے ہر استاد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ انہوں نے اسکولوںمیں جاری مڈ ڈے میل کا بھی جائزہ لیا ۔