گول//بیس سال سے تعمیر ہو رہی گول کلی مستا سڑک پر اگر چہ گاڑیاں دوڑنے لگیں لیکن یہ سفر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے جہاں کوڈ19کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے وہیں دوسری جانب من مرضی کرایہ وصولا جا رہا ہے ۔ 8کلو میٹر سڑک پر اسی سے سو روپے تک کرایہ وصولا جاتا ہے ۔ زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ٹاٹا سومو گاڑی میں اورلوڈنگ ہو رہی ہے ۔ جہاں ایک طرف سے سڑک کی حالت نا گفتہ بہہ ہے اور یہاں ٹریکٹروں کو چلنا دشوار ہے وہیں دوسری جانب ٹاٹا سومو گاڑی والے کس طرح سے بلا ء خود و خطر اس سڑک پر گاڑیاں چلاتے ہیں۔سجاد احمد، مدثر مغل، فرید احمد جمال الدین اور سلطان حجام نامی مقامی شہریوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سرکار کی جانب سے حکم نامہ ہے کہ گاڑیوں میں زیادہ سواریاں نہیں بھری جائیں لیکن یہاں پر ایک طرف گاڑیاں کھچا کھچ ہوتی ہیں وہیں دوسری طرف کرایہ دوگنا وصولا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پُر خطر سڑک پر پیدل چلنا بھی دشوار ہے اور ٹریکٹر بھی نہیں چل سکتا لیکن یہ ڈرائیور لوگ بناء کسی خوف و ڈر کے اس خستہ حال سڑک پر اور لوڈنگ گاڑیاں چلاتے ہیں ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کی کہ اس طرح کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جانی چاہئے تا کہ آئندہ کوئی اس طرح کوئی خلاف ورزی نہ کر سکے ۔