گول //کلمستہ گول میں فوج کی جانب سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 215گاﺅں کے مریضوں نے شرکت کر کے اپنا علاج ومعالجہ کرایا اس دوران لوگوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔ یہ میڈیکل کیمپ فوج کی سدھباونہ سکیم کے تحت شروع کیا گیا تھا ۔کیمپ کے دوران لوگوں کو کویڈ 19پروٹو کول پر عمل کرنے کے علاوہ ماسک کے استعمال اور سماجی دوروں قائم رکھنے کے فوائد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔18سال سے اوپر کی عمر کے سبھی لوگوں سے کہا گیا کہ وہ کویڈ ٹیکا لگوائیں ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ۔