زاہد بشیر
گول//گزشتہ کئی روز سے لگا تار شدید باشوں و ژالہ باری سے جہاں ایک درجن سے زائد رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے وہیں دوسری جانب دو سرکاری اسکولوں پر اس طوفانی بارشوں کے دوران ہوائوں کی وجہ سے درخت گرنے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے آنے والے دنوں میں سکولی طلباء کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ داچھن میں بارشوں و ژالہ باری کے دوران ایک درخت سکول کی چھت کے اوپر گر گیا جس وجہ سے سکول کو شدید نقصان پہنچا وہیں اس وجہ سے سکول کے کچن شیڈ کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ۔ اس دوران گول کے دلواہ علاقہ میں گورنمنٹ مڈل سکول دلواہ کی چھت پر ایک درخت گرنے کی وجہ سے دو کمرے مکمل طو رپر تباہ ہو گئے ہیں۔وہیں کل سے سکول کھلنے والے ہیں اس دورا ن ان سکولوں میں جانے والے طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ۔دلواہ کے اسی سکول کی ایک عمارت کو کافی عرصہ قبل تعمیر کرنے کے لئے ڈھانچہ تو بنایا گیا لیکن اس کے اوپر سے لینٹر نہیں ڈالا گیا جس وجہ سے دیواروں کے اندر کمروں میں جھاڑیاں نکل آئی ہیں اور یہاں ایک جنگل کی صورت میں یہ سکول تبدیل ہو گیا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سرکار کو چاہئے کہ وہ تعلیم کو لے کر زمینی سطح پر سکولوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائیں تا کہ سکول میں زیر تعلیم طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔