جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے محکمہ بجلی کو صد فیصد گھرانوں میں بجلی پہنچانے کے سلسلے میں پہلا انعام حاصل کرنے کے لئے مبارک باد پیش کی ہے۔یہ ایوارڈ گورنر کے مشیر کے کے شرما ، کمشنر سیکرٹری پاورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ہردیش کمار اور ان کی ٹیم کو نئی دہلی میں پاور منسٹرز کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر برائے بجلی آر کے سنگھ نے ریاست کے صد فیصد گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے سلسلے میں پیش کیا۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران جے کے پی ڈی ڈی ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے50 لاکھ روپے کا نقد انعام بھی دیا گیا۔گورنر نے ریاست میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے میں مزید بہتری لانے کے لئے محکمہ کو اپنی کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا تا کہ ریاست کی مجموعی ترقی کے لئے اس سیکٹر کی بدولت نمایاں کامیابیاں درج کی جاسکیں۔