گلمرگ//گنڈولہ کیبل کار عارضی طور چالو کیا گیا ہے۔ ہفتے میں تین دن تک گنڈولہ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا جارہا ہے۔ گنڈولہ کیبل کار کے منیجر سہیل احمد وانی نے کہا ہے کہ گلمرگ گنڈولہ کو 12جون جمعہ سے اتوارتک سیاحوں کے لئے چالو کیا جائے گا ۔ ٹورسٹ گائڈ ایسوسی ایشن صدر طارق احمد خان نے گنڈولہ چالو ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ 15جون سے سیاحوں کی آمد دوبارہ شروع ہوجائے گی کیونکہ بہت سارے سیاح وادی کشمیر آنے کے لیے ٹورسٹ گائڈوں سے رابط قائم کررہے ہیں۔