گندوہ پولیس کی منشیات مخالف کارروائی | 750 گرام چرس برآمد، چوبیس گھنٹوں میں ملزم گرفتار

ڈوڈہ //منشیات مخالف کارروائی کے دوران گندوہ پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے پر اتوار کے روز کاکو گاؤں سے 750 گرام چرس برآمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ڈی پی او گندوہ شہزادہ کبیر متو نے ایس ایچ او و کرم سنگھ کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر اتوار کے روز طالب حسین ولد محمد شفی ساکنہ کاکو بھرتی کے رہائشی مکان سے ایس ایچ او گندوہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے 750 گرام چرس، ایک ترازو و نقدی تیس ہزار روپے برآمد کئے ہیںتاہم مکان مالک پہلے ہی فرار ہو چکا تھا۔ اس سلسلہ میں تھانہ پولیس گندوہ میں ایف آئی آر زیر نمبری 46/2021،U/S 8/20 NDPS ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ ایس ڈی پی او گندوہ نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی طالب حسین کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ڈی پی او نے نوجوانوں وایسے سرکاری ملازمین کو انتباہ کیا کہ وہ منشیات مخالف سرگرمیوں سے بازرہیں۔ انہوں نے سیول سوسائٹی و عوام سے اپیل کی کہ وہ بھلیسہ کو منشیات سے پاک و صاف بنانے کے لئے پولیس کو اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کریں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کو مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی ہو سکے۔