گندو// سب ضلع گندو بھلیسہ وتحصیل کاہرہ کے متعدددیہات میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے گر ام سبھا کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت بی ڈی آوگندو شہاداب نے کی ۔اس دوارن مقامی لوگوں کے لئے سابقہ سرپنچ و پنچوں نے بھی شرکت کی ،گندو و کاہرہ میں پچھلے ایک ہفتہ سے گندو و کاہرہ کے مختلف گائوں میں گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ کی طرف سے جارہی تمام طرح کی مختلف اسکیموں کے بار ے میں عوام کو جانکاری دی ،بی ڈی او نے مقامی لوگوں سے کہا کہ سرکار کی طرف سے جاری تمام اسکیموں کا فائدہ اُٹھائیں اور کام جو محکمہ کی طرف سے دیا جاتا ہے اُس کو بہتر طریقے سے انجام دے اور کام کواچھے سے محکمہ کے ملازمین کی نگرانی میں کرے تاکہ کام اُچھا سے ہو جس سے عوام کو بھی فائدہ ملے ،اس دوارن بی ڈی او نے مقامی لوگوں سے کہا کہ سرکار کی طرف سے جارہی اسکیموں کا فائدہ لئے اس دوارن گرم سبھا میں کئی طرح کے نئے کاموں کے بار ے میں بھی غور کیا گیا اس دوارن بی ڈی او نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ محکمہ آپ لوگوں کے ساتھ ہے آپ کو جہاں پر بھی محکمہ کے تعمیر کام یا اور بھی کوئی مشکلات ہو تو آپ کے لئے محکمہ ہر طرح کے کام کو حل کرنے کے لئے آپ کے ساتھ ساتھ ہے پچھلے پندرہ روز میں مختلف گائوں میں کل 25 گرام سبھاوں کا اہتما م کیا گیا ہے