ٖ کپوارہ// کپوارہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضلع صدر کپوارہ کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے جبکہ ان کے بیٹے اور دوسرے ورکر کو 2ذاتی محافظو ں سمیت گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔دو روز قبل معطل شدہ ضلع صدر کپوارہ محمد شفیع میر کے فرزند جو پا ڑٹی کے شمالی کشمیر کے میڈیا انچارج ہیں اپنے ساتھیو ں سمیت گلگام گئے تھے ،جہا ں انہو ں نے غریبوں میں مفت راشن تقسیم کرنا تھا تاہم وہا ں فائر نگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اشفاق زخمی ہو گئے اور انہو ں نے الزام لگایا کہ جنگجوئو ں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی اور اپنے بیان میں کہا کہ اشفاق کے ذاتی محافظو ں کو مس فائر ہوا جس میں اشفاق زخمی ہوگیا اور جب پولیس نے تحقیقات میں تیزی لائی اور کہا کہ اشفاق کے ذاتی فحا فظو ں نے ڈرامہ رچا کہ فائرنگ کی تاکہ الزام جنگجوئو ں پر لگایا جائے ۔بتایا جاتا ہے کہ پارٹی ہائی کمان نے واقعہ کا سنجیدہ نو ٹس لیتے ہوئے ضلع صدر کپوارہ محمد شفیع میر کو معطل کیا جبکہ پولیس نے ان کے بیٹے اشفاق احمد میر اور بشارت احمد کے علاوہ دو ذاتی محافظو ں جو اس وقت ان کی حفا ظت پر مامور تھے کو گرفتا ر کیا ۔پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔گرفتار شدہ بی جے پی ورکرو ں کو ذاتی محافظوں سمیت پیر کو سب جج کپوارہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں7روز کی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے ۔