گلاب گڑھ میں ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچ کا انعقاد

عظمیٰ نیوز سروس

کشتواڑ//ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے تعاون سے اسپورٹس اسٹیڈیم گلاب گڑھ پڈر میں ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا مقصد کھیلوں اور دوستی کے جذبے کے ذریعے قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔یہ میچ سی جی لائنز اور وائرس گلاب گڑھ کے درمیان کھیلا گیا اورسی جی لائنز کی ٹیم نے مخالف ٹیم کو 50 رنز سے شکست دے کر جیت لیا۔ سی جی لائنز نے 155 رنز کا ہدف دیا تھا۔ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچ آپسی رشتے کو مضبوط کرنے اور ثقافتی تقسیم کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام مکینوں اور مہمانوں کو اسپورٹس اسٹیڈیم گلاب گڑھ پڈر میں قومی یکجہتی کے اس جشن میں شامل ہونے کی پرتپاک دعوت دی ہے، ہر ایک کو کرکٹ کی محبت اور مشترکہ اقدار میں متحد ہونے کا موقعہ فراہم کیا ۔