راجوری // محکمہ مال کے پٹواریوں نے پٹوار ایسوسی ایشن کے بینر تلے یک روزہ کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے 24گریڈ کوبڑھاکر 28گریڈکیاجائے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ سرکار براہ راست تحصیلدار بھرتی نہ کرے بلکہ پٹواری سے ترقی دیتے ہوئے بتدریج تحصیلدار تک تعیناتی عمل میں لائی جائے جو کہ پٹواریوں کا بنیادی حق بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پٹواریوں کو کرایہ اد اکیاجائے جو دفاتر اپنے طور پر کرایہ ادا کرکے چلارہے ہیں۔پٹوار ایسوسی ایشن صدر افتخار مرزانے کہا کہ اگر سرکار ان کے مطالبات پوراکرنے میں سنجیدگی نہیں دکھائے گی تو یہ احتجاج آئندہ بھی جاری رہے گا۔پٹواریوں کی اس ہڑتال کی وجہ سے عام لوگوں کو کام کاج کرانے میں مشکلات کاسامناکرناپڑا۔ دوردراز سے آئے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ راجوری میں پٹواریوں کی ہڑتا ل سے انہیں سخت نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور ایک پورا دن ضائع ہوگیاہے ۔