گول//گول سنگلدان شاہراہ پر مختلف مقامات پر گریف کی جانب سے زمینی کٹائو کے بہانے جنگلات کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا ہے اور من مرضی سے جنگلات سے پتھر نکالنے کے علاوہ سڑک کی تعمیر کے دوران ملبا جنگلات میں پھینک دیا جاتا ہے جس وجہ سے سینکڑوں ہزاروں نومولود سر سبز درخت اس ملبے کے نیچے دب جاتے ہیں ۔ گول کے ڈکسر نالہ میں محکمہ گریف نے اندھا دھند سڑک کا کٹائو جاری رکھا ہے اور اسی کٹائو کے بہانے سے جنگلات سے باجری اور پتھر نکال رہے ہیں ۔ یہاں پر ایک دوسرے نالے میں محکمہ نے سڑک سے کٹائو کے دوران ملبے کو جنگلات میں پھینک دیا ہے جس وجہ سے چھوٹے چھوٹے درختوں کا بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے ۔ یہ سارا نظارہ نہ صرف انتظامیہ اور نہ ہی محکمہ جنگلات کی نظروں سے اوجھل ہے بلکہ یہ ننگا ناج محکمہ اور انتظامیہ کے سامنے ہو رہا ہے اس کے با وجود ان کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے ۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ انتظامیہ اور گریف کے بیچ کچھ گھٹ جوڑ ہے جس وجہ سے بے لگام گریف حکام جنگلات کو اس طرح سے بے تحاشہ نقصان پہنچا رہا ہے۔ جنگلات کے بے تحاشہ نقصان پر جب محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ غیر قانونی کٹائو اور جنگلات میں ڈالے جانے والے ملبے کو بند کریں گے اور کہا کہ جنگلات کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔