جموں //جموں وکشمیر گرامین بینک کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع میں 11بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا گیاجن کے دوران دیہی عوام کو مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔بینک انتظامیہ کی جانب سے ضلع بانڈ پورہ ،جموں کٹھوعہ ،راجوری اور سانبہ میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔نبارڈ (NABARD)کے اشتراک سے منتظمین کی جانب سے منعقدہ بیداری پروگراموںکے دوران بینک احکام کی طرف سے عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علا وہ اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل بینکنگ وغیرہ کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ان اضلاع میں منعقدہ کیمپوں کے بعد منتظمین کی جانب سے 2018-19 ریاست کے مختلف اضلاع میں 287 کیمپ لگائے گئے ۔اس سلسلہ میںبینک انتظامیہ کی جانب سے نگروٹہ کے تھنہ بسولی میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کی گیا ۔بینک منیجر چنی لعل شرما کی قیادت میں لگائے گئے کیمپ کے دوران عوام کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔بینک احکام کی جانب سے فلاحی اسکیموں کے علاوہ اے ٹی ایم ،کریڈ کارڈ وبینک کی دیگر اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔کیمپ کے دوران محکمہ پشول پالن ،محکمہ زراعت کے افیسران بھی موجود تھے ۔