گاڑی گڑھ جموں میں طلاب کیلئے مذہبی مقابلے کا اہتمام

 جموں //سکھ ایڈ اپر گاڑی گڑھ جموں کی جانب سے اتوار کے روز یونیک پبلک ہائر سیکنڈری سکول گاڑی گڑھ میں طلاب کیلئے مذہبی ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں تقریباً400 طلاب نے شرکت کی۔ٹیسٹ تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔پہلا گروپ دوسری جماعت سے لیکر پانچویں جماعت کے طلاب پر مشتمل تھا ،دوسرا گروپ چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت پر مشتمل تھا جبکہ تیسرا گروپ نویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت پر مشتمل تھا۔مقابلہ میں فاتحین کو 27جولائی کو گوردوارہ سنگھ سبھا اپر گاڑی گڑھ جموں میں منعقدہ گورمت سماگم میں انعامات سے نواز اجائے گا۔ہر ایک گروپ کیلئے پہلا انعام 5000/ روپے کا ہوگا جبکہ دوسرا انعام  4000/ روپے کا ہوگا اور تیسرا انعام 3000/ روپے کا ہوگا۔اسکے علاوہ ہر ایک گروپ کیلئے 1000/-روپے کے رقم کے 17 ۔حوصلہ افزائی انعامات ہونگے۔ ٹیسٹ کا اہتمام طلاب میں سکھ مت کے متعلق جانکاری حاصل کرنا ،تاکہ ایک سچے سکھ کی خوبیاں ان طلاب میں پیدا کی جا سکیں،جو انہیں ایک اچھی زندگی گُذارنے میں کا آمد آئے گی۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں اور سکھ ایڈ کی کاوشوں کی ستائش کرنے والوں میںسکھ فار آل فائونڈیشن کے ممبران ایس جسویندر سنگھ ، اور ڈی جی پی سی ممبرو جنرل سیکرٹری ایس فتح سنگھ ۔ ان تمام لوگوںنے سکھ ایڈ کے کاوشوں کی سراہنا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہیہ کاشیں نہ صرف انہیں اپنی زندگی کیلئے کارٓمد ثابت ہونگی بلکہ پورے ملک کیلئے۔سکھ ایڈ ممبران ایس پرمجیت سنگھ پما ، سربجیت سنگھ شبھو، اونکار سنگھ ، ایس راجندر سنگھ ، شریمتی ہربنس کور نے والدین ، طلاب اور شرکا کا پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔