گاندھی نگر کالج نے 601واں’ ٹری ٹاک ‘دن منایا

جموں//ریڈ کراس یونٹ نے گورنمنٹ پی جی کالج برائے خواتین گاندھی نگر جموںکے شعبۂ باٹنی کے اشتراک سے 601واں ٹری ٹاک دن منایا۔نامور ماہر ماحولیات او پی شرما ودیارتھی ڈائریکٹر ماحولیات اینڈ ریموٹ سنسنگ حکومت جموں و کشمیر اس موقعپ پر ریسورس پرسن تھے۔اس موقعہ پر انہوں نے ماحولیاتی توازن کو بنائے رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بنی نوع انسان کی بقا کے لئے ایک صاف و شفاف ماحول کا ہونا ضروری ہے جس کیلئے ہر انسان پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ ماحولیاتی توازن کو بنائے رکھنے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر کوشل سموترا نے ماحولیاتی توازن کو بنائے رکھنے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے ودیارتھی کی کوششوں کو سراہا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر عاشق ملک کوآرڈی نیٹر ریڈ کراس نے طلبأ کو اس پروگرام کے بارے میں جانکاری دی۔ڈاکٹر سمن شرما ایچ او ڈی باٹنی نے ریسورس پرسن اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔پروفیسرمالا بھسین اور پروفیسر ثانیا حمید بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔