سرینگر//ہماری تجارت کو متواتر فروغ کی ضرورت ہے تاکہ ایک سماج کی حیثیت سے ہم آرام دہ اور باعزت زندگی گذارنے کا مقصد حاصل کرپائیں ۔اس مقصد کی حصولیابی کیلئے ہمیں ہاتھ ملاکر ہمارے اداروں اور تجارت کے عملی نطام میں شفافیت اور استعداد زیادہ سے زیادہ پیدا کرنا ہوگا۔جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ان تاثرات کا اظہار کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف) کے سینئر نائب صدر فیاض احمد بٹ کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ یہاں بنک کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر پر میٹنگ کے دوران کیا ۔میٹنگ میں ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ آر کے چبر،پی کے تکو ،پریذیڈنٹ عبدالرشید شگن اور محمد یونس پتواور کے ٹی ایم ایف کے سینئرعہدیدار بھی موجود تھے۔اس موقعے پر ریاست کی بزنس کمیونٹی کی سراہنا کرتے ہوئے پرویز احمد نے کہاکہ ’’تجارتی طبقے کی مدد ہماری بنیادی مقاصد و اہداف میں شامل ہیں،آپ کی ترقی براہ راست بنک کی ترقی کے ساتھ مربوط و منسلک ہے ۔اور ریاست میں قابل رشک کریڈٹ کے ساتھ یہ طبقہ لائق تحسین ہے جو وہ ریاست میں مشکل حالات کے باوجود بھی اپنی تجارت ایمانداری کے ساتھ چلاتے ہیں ۔اس جذبے کے تحت ہم اپنا تعاون آگے بڑھاتے ہوئے ،تمام اضلاع میں تجارتی سہولیاتی مراکزقائم کریں گے جہاں بزنس طبقوں کو فائنانس اور بینکنگ سے متعلق معلومات اور مشورے فراہم کئے جائیں گے ۔اسکے علاوہ ان مقامات پر علیحدہ یلپ ڈیسک قائم ہونگے جہاں جی ایس تی ،ٓٓئی ٹی آر وغیرہ اسٹیٹمنٹ جمع کئے جاسکیں گے۔ممبران وفد نے ریاست میں سماجی و معاشی ترقی میں جے کے بنک کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے چھوٹی تجارتوں کو فروغ دینے میں بنک کے رول کو قابل تحسین قرار دیا ۔ممبران نے اس موقعے پر اپنے خیالات اور تشویش سے بھی بنک چیئرمین کو آگاہ کیا۔کے ٹی ایم ایف وفد نے کہاکہ بنک صحیح معنوں میں ہماری امید ہے ۔جب بھی یہاں کوئی آسمانی آفت آتی ہے حالات خراب ہوتے ہیں ،ہم جے کے بنک کو ہی بزنس کمیونٹی کواس صورتحال سے نکالنے میں سرگرم پاتے ہیں ۔ہم سب کو بھی اس ادارے کے ساتھ کام کرنے میں ایماندارنہ رویہ اپنانا ہوگا جو کہ بے مثال انداز سے لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔سیلاب زدہ بعض تاجروں جنہیں انشورنس دعاوی ابھی تک نپٹائے نہیں گئے ہیں ،کے بارے میں وفد کی شکایت پر چیئرمین نے جے کے بنک اس طرح کی جائز دعاوی کے بارے میں ایک ڈیجیٹل عمل کررہا ہے اور جلد ہی تمام جائز انشورنس دعاوی کو نپٹایا جائے گا۔وفد نے بجاج آلیانز جو کہ بنک کی انشورنس پارٹنر ہے مکے بارے میں خراب سروس کی شکایت کی ۔اس بارے میں چیئرمین نے متعلقہ ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ کو یہ معاملہ کمپنی کے ساتھ سختی سے اٹھانے کی تلقین کی۔انوہں نے کہاکہ اس سب میں ہماری اعتباریت اور صارفین کا مفاد وابستہ ہے اور میں ان سبھی اشوز کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کروں گا کئی ممقامات پر اے ٹی ایم کی تنصیب کی درخواست پر چیئرمین نے موقعے پر ہئی حسب ضرورت اے تی ایم کی تنصیب بشمول سی ڈی ایم کے احکامات صادر کئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہئے کہ لوگوں کو چھوٹی موٹی رقوم کے لین دین کیلئے بنک شاخوں پر نہ آنا پڑے ۔ایک کے ٹی ایم ایف ممبر کی جانب سے آر ٹی جی ایس ادائیگیوں کی ناکامی کے حوالے سے ذاتی تجرنے پر چیئرمین نے کہاکہ ’’یہ معاملہ پہلے ہی زیر غور ہے اور آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے چیئرمین نے میٹنگ کو انتہائی دلچسپ قرار دیتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ متواتر بنیادوں پر تجارتی نمائندوں کے ساتھ میٹنگوں کا انعقاد کیا جائے گا
کے ٹی ایم ایف وفد چیئرمین جے کے بنک سے ملاقی
