سرنکوٹ // گورنمٹ بوائز ہائر اسکینڈری اسکول سرنکوٹ میں ڈائٹ پونچھ کی جانب سے قومی اچیومنٹ سروے کی غیر سرکاری اسکولوں کے ٹیچروں کو جانکاری دی گئی ۔اس سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں بتایا گیا کہ یہ سروے 13 نومبر کو ملک بھر میں کیا جائیگا۔ جس میں حکومت ہند کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ اس اچیومنٹ سروے میں کسی سرکاری ادارے کا ملازم نہیں ہوگا۔ اس سروے میں پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ افراد شامل ہونگے جو اس سروے میں کام کو انجام دیں گے۔ ایچ او ڈی ڈایٹ پونچھ رام سروپ شرما نے کہا کہ ہمیں سرکاری حکمنامہ کے مطابق یہ غیر سرکاری ٹیچرس اور غیر سرکاری تنظیموں کے لوگوں کو تربیت دینے کا سرکاری حکم ہے۔ جس میں ہم نے ان کو یہ بتایا ہے کہ تھرڈ جماعت پانچویں جماعت اور آٹھویں جماعت کے طالب علموں کا سروے کرنا ہے کہ جو بچوں کے معیارکو دیکھا جائے تاکہ تعلیمی میدان میں سرکار اچھی پالیسی کو مرتب کر سکے جو تعلیمی نظام میں اور بہتری لانے کے مترادف ہوگا۔ اس میں اس لیے غیر سرکاری لوگوں کو ڈایٹ پونچھ کی جانب سے یہ ہدایت اور سروئے کے بارے بتایا گیا ہے۔ اس کا اہم مطلب یہ ہوگا کہ یہ تربیت یافتہ لوگ غیر جانبدارنہ طریقے سے سروئے کو کامیاب کریںگے۔ کسی قسم کی طرفداری نہ ہو۔ جو 13 نومبر کو ملک بھر ایک ہی دن کیا جائے گا۔ اس جانکاری کیمپ میں برکت حسین لکچرر ڈایٹ پونچھ کو آرڈی نیٹر این اے ایس الطاف حسین ملک لکچرر ڈایٹ انیل کمار ٹیچر ڈایٹ ٹرینر پونچھ وغیرہ شامل تھے۔