جموں//کے اے ایس افسرس ایسو سی ایشن نے آج کے اے ایس افسروں کے لئے ٹائم بائونڈ گریڈ پروموشن اور ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کی عمل آوری کے لئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، وزیر خزانہ اور وزارتی کونسل کے وزراء کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایسو سی ایشن کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، کمشنر سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری ، کمشنر سیکرٹری جے اے ڈی خورشید احمد شاہ کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے۔ایسو سی ایشن نے دیگر افسروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان فیصلوں کو تواریخی نوعیت کا قرار دیا۔ دریں اثنا کے اے ایس ایسو سی ایشن کے زعمائوں نے وزیر خزانہ سید محمد الطاف بخاری ، وزیر باغبانی سید بشارت بخاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عمران رضا انصاری، چیف سیکرٹری بی بی ویاس، پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کے چودھری اور کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی خورشید احمد شاہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور کے اے ایس کیڈر کے حق میں ٹائم بائونڈ پروموشن جاری کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ایسو سی ایشن نے کہا کہ ان ملازمین دوست فیصلوں سے ملازمین اب مزید تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے حکومت کی پالیسوں اور پروگرامو ں بہتر ڈھنگ سے عملائیں گے۔