جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پنکج مگوترہ نے سوچھ بھارت ابھیان مہم کے تحت نروال سے پنامہ چوک ،ریلوے اسٹیشن تک انڈین آئیل کارپوریشن کے اشتراک سے ایک خصوصی صفائی و ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔مہم میں ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کئے گئے سوچھ بھارت ابھیان مہم کے متعلق جانکاری دی گئی۔انہوں نے کہا اس مہم سے لوگوں کے ذہنوں میں صفائی کا احسا اس پیدا ہوا۔لگوں کو اس مہم سے واقف بنانے کے بعد کمشنر نے لوگوں کو روزانہ کے ویسٹ کے متعلق جانکاری دی اور انہیں دو کوڈے دان دئے ،جس میں سے نیلے کوڑے دان میں کچن ک اویسٹ جمع کرنے اور سبز رنگ کے کوڈے دان میں خشک یا پلاسٹک کا ویسٹ جمع کرنے کی جانکاری دی۔اجتماع میں لوگوں کا رد عمل مثبت تھا او رجموں کو صاف رکھنے کے لئے اپنی بہترین خدمات مہیا کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے جے ایم سی کیا یک خصوصی ویبسائٹ کا مطالبہ کیا ،جہاں پر وہ اپنے گرد و نواح کی تصاویراپ لوڈ کر سکتے ، جس پر کمشنر نے اجتماع سے کہاکہ جے ایم سی کی ویبسائٹ پہلے ہی موجود ہے جس پر آپ اپنی تصاویر و غیرہ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ چیف ائیریا مننجیر آئی او سی سنجیو شرما ، چیف م،نجیر آئی او سی جموں اے کے وزیر، جے ایم سی ٹیم کے ہمراہ تھے۔ جے ایم سی ٹیم میں میونسپل ویٹرنری افسر ڈاکٹر ظفر اقبال، چیف ٹرانسپورٹ افسر طلعت محمود خان اور زور آور سنگھ بھی موجود تھے۔