کیول پنچایت میں بیداری پروگرام منعقد کیاگیا

کوٹرنکہ //مویشیوں کی مختلف بیماریوں کے سلسلہ میں عام لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے سب ڈویژن کوٹرنکہ کی کیول پنچایت میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔بدھل بلاک کی مذکورہ پنچایت میں محکمہ پشو پالن کی طرف سے منعقدہ شدہ بیداری پروگرام میں مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بیداری پروگرام کے دوران متعلقہ محکمہ کے آفیسران و ملازمین نے لوگوں کو مویشیوں کے پائوں اور منہ کی بیماروں سے متعلقہ بیدار کرتے ہوئے ان بیماریوں سے قبل سامنے آنے والی علامتوں کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں بھی جانکار فراہم کی گئی ۔محکمہ کے اسسٹنٹ سرجن ڈاکٹر گلاب سنگھ نے لوگوں کو بیماریوں کے سلسلہ میں جانکاری دیتے ہوئے ان کو مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔اس دوران مقامی سرپنچ فاروق انقلابی ودیگر پنچایتی اراکین بھی موجود تھے ۔