عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری ضلع کے کیول گائوں میں ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہو گئی جس کی وجہ سے گاؤں کیول میں ابراہیم مولوی والدحسن محمد مولوی کا ڈھوک میں واقع گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔اطلاع ملتے ہی بھارتی فوج کی 10 افراد پر مشتمل ایک ٹیم، پانی کے ٹینکر اور کچھ پورٹرز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔فوج کی ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش شروع کی۔ تمام مویشیوں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔ مزید برآں، پڑوسی گھروں کو بھی خالی کروا لیا گیا تاکہ آگ کے پھیلاؤ سے کم سے کم نقصان ہو۔فوج کے جوانوں اور مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر کامیابی سے قابو پالیا گیا، اور خوش قسمتی سے انسانی جانوں یا مویشیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔