اوٹاوہ//کینیڈا میں ہزاروں افراد نے جاں بحق ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا جنہیں ایک سفید فام انتہا پسند شخص نے ٹرک تلے کچل دیا تھا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمان خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت کو دہشت گرد حملہ قرار دیا تھا جبکہ اونٹاریو اور اس کے جنوب مغربی شہر لندن میں لوگوں نے 7 کلومیٹر مارچ کیا جو جائے واقعہ سے متاثرہ خاندان کے گھر کے پاس مسجد تک تھا۔ مارچ میں لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر یہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کے مقابلے میں محبت جیسے جملے درج تھے۔ واقعہ میںجاں بحق ہونے والے پاکستانی خاندان کے 4افراد کی میتیں نماز جنازہ کیلیے اسلامک سینٹر پہنچادی گئیں ہیں اور اْن کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔
کینیڈا: مسلم خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ
