مینڈھر //بار ایسوسی ایشن مینڈھر کے بینر تلے وکلاء نے مرکزی حکومت کی جانب سے قرض کے معاملات (ڈبٹ کیسوں)کو چندی گڑھ ٹربینل میں منتقل کرنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی ۔مرکزی حکومت کے فیصلے کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے وکلاء نے کہاکہ حکومت وکلاء و عدلیہ سے وابستہ ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں پور ی طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ فیصلے کو واپس لیا جائے جبکہ مینڈھر میں اٰڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ کو قائم کیا جائے تاکہ عام لوگوں کے مسائل کم ہو سکیں ۔انہوں نے کہاکہ مینڈھر کورٹ میں اس وقت 26سو سے زائد کیس زیر سماعت ہیں جبکہ ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ کے سلسلہ میں کئی یاداشتیں بھی پیش کی گئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی عملی کارروائی نہیں ہو ئی ۔