راجوری //راجوری ضلع ہیڈ کوارٹر کے کھیورہ علاقہ میں بابا نظام الدین لاروی کا عرس عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں علماء کیساتھ ساتھ علاقہ مکینوں و عام معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام میں سابقہ ریاستی وزیر و ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین شبیر احمد خان ،سائیں عبدالرشید ڈی ڈی سی ممبر جوری ،مولانا محمد فاروق، مولانا غلام رسول،مولانا عبدالمجید، غلام محی الدین ،حافظ عبدالقیوم اور بڑی تعداد میںمذہبی سکالر بھی موجود تھے ۔مقررین نے بابا نظام الدین کی تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ سلامک تعلیمات کو عام کرنے کیلئے محنت و لگن کیساتھ کام کرنے کیساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی دین کی جانب راغب کریں ۔