کھنموہ آپریشن کے دوران2 عدم شناخت جنگجو جاں بحق

سری نگر// سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں 2 عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ معرکہ آج صبح اس وقت شروع ہوگیا جب فورسز آپریشن کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا ۔ 
 پولیس نے ٹویٹ میں کہا”کھنموہ میںایک اور عدم شناخت جنگجو ہلاک، کل تعداد دو، آپریشن جاری“۔
قبل ازیں پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوو¿ں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پیر کی صبح سیکورٹی فورسز نے سری نگر کے کھنموہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔