سرینگر/شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں جمعہ کو کنٹرول لائن پر پاکستانی افواج کی فائرنگ میں ایک فوجی آفیسر ہلاک جبکہ دوسر زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع میں کنٹرول لائن پر جمگنڈ علاقے میں پیش آیا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق پاکستان کے سنائپر حملے میں جے سی او صوبیدار گمر تھاپا اور جے سی او صوبیدار رمن تھاپا زخمی ہوگئے جنہیں درگمولہ میں قائم فوجی اسپتال پہنچایا گیا جہاں گمر تھاپا زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ رمن تھاپا کو سرینگر کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے کنٹرول لائن پر پیش آئے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔