اشرف چراغ
کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ کے چنڈی گام لولاب میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک نوجوان لقمہ اجل جبکہ دوسرا شدید طور زخمی ہوا ۔ یہ واقعہ اتوار کی شام پیش آیا۔اتوار کو دن بھر اگرچہ موسم خوشگوار تھا تاہم سہ پہر کے بعدموسم نے کرو ٹ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے کپوارہ کے متعدد علاقوںاور لولاب وادی میں موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں جبکہ وادی لولاب میں قہر انگیز ژالہ باری نے بھاری پیمانے پر تباہی مچا دی جس کی وجہ سے کھڑی فصلو ں کے ساتھ ساتھ دھان کی پنیری کو بھی شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چنڈی گام لولاب میں آ سما نی بجلی گرنے کے نتیجے میں 23سالہ نوجوان عابد رحیم ولد عبد الرحیم گنائی جھلس گیا جس کے بعد ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا نوجوان فیضان رحمان ولد عبد الرحمن شدید زخمی ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ دونوں نوجوان ایک مکان کے نزدیک تھے کی آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آکریہ دونو ں نوجوان جھلس گئے ۔دونو ں کو اگرچہ سب ضلع ہسپتال سوگام میں لیا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے عابد رحیم کو مردہ قراردیا ۔لولاب وادی میں اس وقت دھان کی پنیری لگانے کا کام عروج پر ہے اور کسان اپنے کھیتوں میں پنیری لگانے میں مشغول تھے کہ کئی علاقوں ورنو ،کھرہامہ ،واورہ ،کلی گام ،آفن ،سوری گام ،سیور ،گاگل ،میدان پورہ ،پتو شئے ،کروسن اور سائون میںقہر انگیز ژالہ باری نے تباہی مچا دی ۔کسانو ں کا کہنا کہ 5منٹ کی ژالہ باری نے سب چھ بر باد کیا ۔ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلو ں کے ساتھ ساتھ گلاس اور دھان کی پنیری اور میوہ باغات کو بھی نقصان پہنچا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری اس قدر خوف ناک تھی کہ سڑکو ں پر کئی انچ سفید چادر بچھ گئی جس کے نتیجے میں گا ڑیو ں کی آمد و رفت بھی دیر تک متا ثر ہوئی ۔