سرینگر//عوام کے ساتھ بہتر تال میل بنائے رکھنے کی خاطر کپوارہ اور بانڈی پورہ میں پولیس کی جانب سے پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ۔کپوارہ میں اجلاس کی صدارت ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے پولیس پوسٹ درگمولہ میںکی۔ میٹنگ میں تحصیلدار درگمولہ ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ، ڈی ڈی سی نتنسو اور بی ڈی سی بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں معزز شہریوں ، پنچوں ، سرپنچوں ، ٹریڈ فیڈریشن کے ممبران ، نمبرداروں اور علاقے کے چوکیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی کپوارہ نے کہا کہ اس طرح کی میٹنگوں کا مقصد بہتر پولیسنگ کے لیے لوگوں کی تجاویز اور مدد مانگنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے اور قیمتی تجاویز فراہم کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے علاقے میں امن دشمن عناصر کی نشاندہی میں تعاون طلب کیا۔بانڈی پورہ میں سمبل تھانے میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایس ڈی پی او سمبل سریندر موہن نے کی۔میٹنگ میںسمبل قصبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے معزز اور سول سوسائٹی ارکان نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شرکاء نے پولیس اور سول انتظامیہ سے متعلق مختلف شکایات درج کیں۔ صدارتی افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلقہ مسائل کے جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔