کٹھوعہ //آنگن واڑی ورکرس اینڈہیلپرس یونین کے بینرتلے آئی سی ڈی ایس ورکروں نے تیسرے روزبھی کٹھوعہ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔اس سلسلے میں آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کی کثیرتعدادراوی توی کے قریب جمع ہوئی اوراحتجاج کرناشروع کردیا۔اس موقعہ پرمظاہرین آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کی تنخواہوں میں اضافہ، خدمت کی باقاعدگی کامطالبہ کررہی تھیں۔ کٹھوعہ میں ان ورکروں کی کام چھوڑ ہڑتال کا تیسرا روز تھاجبکہ یونین کے تحت خواتین گزشتہ کئی دنوں سے ریاست گیر ہڑتال پر ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمارے بچوں کو سخت مالی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کو ہر محاذ پر کام کرواتی ہے ، اس کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کو کسی بھی طرح کی کوئی سہولیات نہیں ہے اور تنخواہوں نہ ہونے کے برابرہیں۔مظاہرین میں شامل یونین لیڈران رینوکا گپتا نے نے کہاکہ حکومت سوتیلی ماں کی طرح سلوک کر رہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پورے ملک میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کے مشاہرے میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم ریاستی سرکار محض یقین دہانی کر کے اُن کا استحصال کر رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھاجائے گا۔