جموں// قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ایم ایل اے گاندھی نگر کویندر گپتا نے راجیو گاندھی لیپروسی ہسپتال گنگیال کا دورہ کر کے اس کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے22 کروڑ روپے کی لاگت والے100 بستروں پر مشتمل ہسپتال عمارت کی بھی شروعات کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر موصوف نے کہا کہ گاندھی نگر حلقہ کو مثالی حلقہ بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور مختلف کام وہاں مرحلہ وار طریقے پر عملائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت طبی شعبۂ کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔لیپروسی ہسپتال گنگیال میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں ائیر کنڈیشنر اور دیگر سہولیات کو وسعت دی جارہی ہے۔سپیکر نے تمام ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کو دوام بخشنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس دوان انہیں ہسپتال میں عملے اور ڈاکٹروں کی کمی کے بارے میں جانکاری دی گئی۔سپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ یہ معاملہ متعلقین تک پہنچایا جائے گا۔