عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
نئی دہلی//مایہ ناز کرکٹر برائن لارا نے پیشگوئی کی ہے کہ ویراٹ کوہلی مزید کارنامے انجام دیں گے مگر ایک ریکارڈ بنانا مشکل ہوگا۔کوہلی ،جنہوں نے حال ہی میں ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سنچری اسکور کر کے ایک روزہ میچوں کی نصف سنچری مکمل کی ہے۔ اس وقت ان کی تمام فارمیٹس میں سنچریوں کی تعداد 80ہے جبکہ ان سے آگے صرف ان کے ہم وطن لیجنڈری سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے سنچریوں کی سنچری یعنی 100سنچریاں بنا رکھی ہیں اور کوہلی کو ان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 21سنچریوں کی ضرورت ہے۔تاہم لیجنڈ لارا کا کہنا ہے کہ کوہلی ٹنڈولکر کا 100سنچریوں کا ریکارڈ توڑنا بہت مشکل ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ کوہلی کی عمر اس وقت 35سال ہے اور اگر وہ چار سال مزید کھیلتے ہیں تو انہیں ہر سال کم از کم پانچ سنچریاں اسکور کرنا ہوں گی جو بہت مشکل ہوگا۔