سرینگر//ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ا یتو نے جوائنٹ ڈائریکٹر عابد حسین کی سربراہی میں سینئر آفیسران پر مشتمل ایک خصوصی سکارڈ تشکیل دیا ہے جو پرائیوٹ کو چنگ مراکز کے کام کاج کا معائنہ کرے گا۔سکارڈ نے کئی پرائیوٹ کوچنگ مراکز کااچانک معائنہ کیا جس دوران یہ پایا گیا ان کوچنگ مراکز میں کئی طرح کی خلا ف ورزیاں کی جارہی ہیں۔چنانچہ قواعد وضوابط کو نظر انداز کرنے والے کئی کوچنگ مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی اوراُن کی رجسٹریشن فوری طور منسوخ کی گئی تاکہ کوچنگ مراکز اورٹیوشن دکانیں قائم کرنے کی بدعت پر قابوپایا جاسکے۔ دریں اثناء ناظم تعلیم نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے کوچنگ مراکز میں نہ بھیجیں جو کہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ والدین کی طر ف سے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کو اکثر یہ شکایات موصول ہورہی ہیں کہ وادی میں والدین اور طلبأ سے بڑی بڑی رقومات حاصل کے لئے ہر طرح کے ضوابط کو نظر انداز کرکے کوچنگ مراکز اورٹیوشن دکانیں قائم کررہے ہیں۔