پونچھ //فوج کے پونچھ بریگیڈ کی جانب سے دور درازگائوں قصبہ میں کووڈ کے سلسلہ میں ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس کے دوران فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے عام لوگوں کو کووڈ کے پھیلائو کا طریقہ ودیگر ضروری احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں مکمل جاری فراہم کی ۔فوج نے بتایا کہ مذکورہ نوعیت کا پروگرام منعقدکرنے کا اصل مقصد نوجوان کو کووڈ کی مکمل جاری فراہم کر کے کسی بھی مشکل وقت کیلئے مکمل تیار کرنا تھا جبکہ اس دوران عام لوگوں کو بھی کووڈ سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ۔پرائمری سکول میں منعقدہ اس پروگرام کے دوران فوج کے میڈیکل آفیسر نے عام لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے ویکسین لگوائیں ۔انہوں نے کہاکہ وائرس سے بچنے کیلئے صاف ستھرے ماسک کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی علامت کے دوران طبی شعبہ کیساتھ رابطہ قائم کریں ۔