کووڈ مریضوں کو بہترین ممکنہ علاج فراہم :پرنسپل جی ایم سی

راجوری //پرنسپل گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ڈاکٹر برج موہن گپتا نے کہاکہ اس مشکل وقت میں کووڈ مریضوں کو بہتر ممکنہ علاقہ فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں اس وقت مریضوں کیلئے تمام معیاری سہولیات دستیاب ہیں جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے میڈیکل کالج راجوری سے کسی بھی مریض کو ریفر نہیں کیا گیاہے ۔کشمیر عظمیٰ کیساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران ڈاکٹر گپتا نے کہاکہ کووڈ علاج میں معیار ی ثابت ہونے والی تمام ضروری طریقہ کارو خد مات ہسپتال انتظامیہ کے پاس موجود ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس ایک ہزار ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ چوبیس گھنٹوں کام کررہا ہے جبکہ 750ایل پی ایم صلاحیتوں کا پلانٹ مکمل ہونے کو ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں انتظامیہ کے پاس 20بستروں والے آئی سی یو وارڈ بھی موجود ہے جبکہ ڈاکٹروں کی ڈیوٹی کے سلسلہ میں خصوصی روسٹر تیار کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وارڈوں کا خصوصی معائینہ بھی کیاجاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ورمڈویسور انجکشنوں کی مناسب مقدار بھی دستیاب ہے ۔ضلع میں اموات کے ایک سوال کے جواب میں آفیسر موصوف نے بتایا کہ گور نمنٹ میڈیکل کالج میں ایک دن کی سب سے زیادہ اموات سات ہیں جبکہ اموات کی اصل وجہ ہسپتال میں تاخیر سے مریضوں کا پہنچانا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ وہ وائرس کو چھانے کی کوشش نہ کریں جبکہ علامتیں ظاہرہونے کیساتھ ہی ٹیسٹ کروائیں۔