عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ضلع کولگام میں اتوار کے روز ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب سڑک کنارے مرمت کے دوران اس کا ہی ٹرک اچانک پیچھے کی جانب لڑھک گیا اور اسے کچل دیا۔ یہ حادثہ قومی شاہراہاین ایچ-44 پر نپورہ،ویسو کے مقام پر پیش آیا، جہاں ٹرک مرمت کی غرض سے کھڑا کیا گیا تھا۔ اسی دوران اچانک ٹرک پیچھے کی جانب حرکت میں آ گیا اور ڈرائیور کو روندتے ہوئے گزر گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ثاقب محمد ولد صادق محمد بکال، ساکن اْدھم پور کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ادھر 55 سالہ شخص اتوار کو کنلون، بجبہاڑہ میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پائے جانے کے بعد فوت ہوگیا۔اس کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی ہے، اپنے گھر میں بے ہوش پایا گیا۔ ابتدائی علاج کے لیے اسے فوری طور پر ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ لے جایا گیا۔تاہم، ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا، حکام نے بتایا کہ لاش مزید قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ میںہے۔