کلگام//کولگام میں لڑکیوں کاٹی20اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیدہوا۔ ٹورنامنٹ کااہتمام ضلع انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ،کولگام کے اشتراک سے کیا تھا۔اختتامی تقریب پرضلع ترقیاتی کمشنر ،کولگام ریاض احمد صوفی مہمان خصوصی کے طور موجودتھے۔فائنل مقانلہ نائٹ رائیڈرس کولگام اور گرلزہائراسکینڈری اسکول کولگام کے درمیان کھیلا گیا ۔مابعد فاتح ٹیم اور دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم کے درمیان ٹرافیاں اورمیڈل تقسیم کئے گئے۔اس کے علاوہ کھلاڑیوں میں وردیاں بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پرمقامی افسر بھی موجود تھے۔