سوپور //غلام محمد// کولگام میں خودکشی کے ایک واقعہ میںایک شہری دم توڑ بیٹھا جبکہ سوپور میںکمسن لڑکی اور خاتون نے خودکشی کی کوشش کی۔وائی کے پورہ کولگام میں ایک چالیس سالہ شخص نے گھرمیں ہی کوئی زہریلی شئے نوش کرلی ۔مذکورہ شخص کواہل خانہ نے جلدنزدیکی اسپتال منتقل کیاتاہم یہاں موجودڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعداُس کومردہ قرار دے دیا۔کولگام پولیس نے اس واقعے کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ادھرسوپور میں ایک نوعمر لڑکی اور ایک خاتون نے زہر کھاکر زندگیوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔تاروز سوپور میں ایک نوعمر لڑکی نے گھر میں موجود زہریی شے نگل لی جس کے دوران اس کی حالت غیر ہوگئی۔ افراد خانہ نے مذکورہ لڑکی کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا جہاں اس کا علاج و معالجہ کیا جارہاہے۔ اس دوران خودکشی کے ایسے ہی ایک اور واقعہ میں رفیع آباد کی خاتون نے بھی زہریلی شے کھالی اور اسے فوری طور پر نزدیک ہی ہسپتال لے جایاگیا جہاں ابتدائی علاج و معالجہ کرنے کے بعد اسے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ دریں اثناء پولیس نے دونوں واقعات کے سلسلہ میں کیس درج کرلیا ہے۔ (مشمولات کے این ایس)