سرینگر// جموں کشمیر میں منگل کو ایک بار پھر کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ جہاں گذشتہ روز یوٹی میں ایک ہزار سے کم کیس ظاہر ہوئے تھے وہیں آج یہاں1184کیس درج کئے گئے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ آج وادی کشمیر میں763جبکہ 421کیس صوبہ جموں میں ظاہر ہوئے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران یوٹی میں11کورونا مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔ان میں 6افراد وادی کشمیر میں جبکہ5افراد جموں میں جاں بحق ہوگئے۔اس طرح یہاں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد4101تک پہنچ گئی۔