کورونا کے مریضوں کے لئے10 آکسیجن کانسنٹریٹروقف

پونچھ//کوروناوائرس کی مشکل گھڑی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی کئی مثالیں دیکھنے کومل رہی ہیں۔ سرحدی ضلع پونچھ میں بھی اس کی ایک انوکھی مثال پیش کی گئی جہاں سکھوں کی ایک خالصہ ایڈ نامی تنظیم نے کورونا کے مریضوں کے لئے10 آکسیجن کانسنٹریٹروقف کئے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے تنظیم نے10میں سے 05 آکسیجن کانسنٹریٹرضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت کے حوالے کئے ہیں اور 05کو تنظیم کے رضاکاروں نے اپنے پاس رکھا ہے تاکہ اگر کسی مریض کو گھر پر ضرورت پڑے تو وہ لوگ بروقت اس کو آکسیجن کانسنٹردیکر اس کی مدد کرسکیں۔تنظیم کے ایک اہم رکن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے کورونامتاثرین آکسیجن کانسٹریٹرسے اس لئے مدد کی جا رہی ہے کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت آکسیجن کی پڑرہی ہے۔انہوں ے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ، ہم صرف انسانوں کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہندو اور مسلمان نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ ہر ضرورت مند شخص کی مدد کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنراندر جیت نے بھی تنظیم کے ایثار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سب لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ جو آکسیجن کانسنٹریٹران کو دیئے گئے ان کو ہیں ضرورت مند مریضوں کو دستیاب کیا جائے گا۔