کورونا کی وجہ سے پاکستان سُپر لیگ فی الحال ملتوی

اسلام آباد/کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)2020کو فی الحال ملتوی کردیاگیاہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے منگل کو یہ اعلان کیا۔پی سی بی نے پی ایس ایل 2020 کو ملتوی کرنے کی اطلاع ٹویٹر پر دیتے ہوئے کہا کہ ،‘‘پی ایس ایل 2020ملتوی ،پھرسے طے ہوگی۔’’ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچوں کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔پی ایس ایل کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 17 مارچ اور فائنل میچ 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پی سی بی نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کے لئے ٹورنامنٹ کو ملتوی کیا گیا ہے اور اسے مستقبل میں کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کا شعبہ کافی متاثر ہوا ہے اور اس کا اثر کرکٹ پر بھی پڑا ہے ۔دریں اثناپاکستان میں پی ایس ایل میں کھیل رہے غیر ملکی کھلاڑی کے کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی سی بی نے اگرچہ متاثرہ ہوئے غیر ملکی کھلاڑی کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے لیکن رپورٹوں میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کے ا یلیکس ہیلز کورونا کے لئے مثبت پائے گئے ہیں۔ ہیلز اس ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے تھے ۔ پی سی بی نے اس کی تصدیق کی ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہے اور وہ پاکستان سے جا چکا ہے ۔ لیکن گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں اس غیر ملکی کھلاڑی کی شناخت انگلینڈ کے ہیلز کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اس دوران برطانوی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 31 سالہ ہیلز نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے ۔سابق پاکستانی کرکٹر اور اب کمنٹیٹر رمیجز راجہ نے دعوی کیا ہے کہ مثبت پایا گیا کھلاڑی انگلینڈ کا ہیلز ہے ۔ گلف نیوز کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور براڈکاسٹر پارٹی کے ارکان کا احتیاطا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ۔رمیز راجہ نے منگل کو دعوی کیا کہ ہیلز میں کورونا کی علامات دکھائی دی تھیں ۔ انہوں نے یہ بیان پی ایس ایل کے پلے آف میچوں کو ملتوی کئے جانے کے بعد لاہور میں میڈیا کو دیا۔راجہ نے کہاکہ جہاں تک مجھے معلوم ہے کہ ہیلز کا ابھی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے اور ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ جو علامات دکھائی دی ہیں وہ کورونا کی ہیں یا نہیں۔ لیکن ہم سب کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور سب مل کر اس مسئلے سے مقابلہ کریں گے ۔پی ایس ایل کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 17 مارچ اور فائنل میچ 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یواین آئی