کورونا کی تباہ کاریاں | دنیا میں 1کروڑ 42لاکھ سے زائد لوگ متاثر 6لاکھ ہلاک

بیجنگ / جینیوا /  عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کا قہر جاری ہے اوردنیا میں اس نے اب تک 1.42 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور چھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کووڈ۔ 19 کے معاملوں میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان آٹھویں نمبر پر ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14241343 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 601455 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 3711297 متاثر ہوئے ہیں اور 140119 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2074860 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 78772 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں350879 افراد متاثر  اور 4948 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 349500 ہے اور 12998 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 338913 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 38888 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی میںاب تک  328846 افراد متاثر ہوئے ہیں اور  8445 ہلاک ۔انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے ۔ اب تک 295632 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45358 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد 271606  ہے اور 13979 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں 261917 افراد متاثر اور 5522 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دوسری جانب اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 260255 ہوگئی ہے جبکہ 28420 افراد دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ وہیں سعودی عرب میں 248416  متاثرین اور 2447 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں 244216 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35042 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 218717 تک جا پہنچی ہے اور 5475 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
 
 

امریکہ میں 1 لاکھ 40ہزار ہلاک 

واشنگٹن// عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر نبرد آزما امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 1.40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔امریکہ میں یہ وبا کافی پھیل چکی ہے اور اب تک 37 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شماور کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنلے والوں کی تعداد 140103 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔امریکہ میں 11 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے مکمل طور پر ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک اور نیو جرسی صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔نیویارک میں کورونا انفیکشن کے چار لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 32 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔ اس کے علاوہ میسے چوسیٹس، مشی گن، الینایس، کیلی فورنیا اور پنسلوانیہ جیسے صوبے بھی کووڈ۔ 19 کے قہر کا سامنا کررہے ہیں۔ ان سبھی صوبوں میں کورونا سے چھ ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ کیلی فورنیا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں کورونا انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔)یو این آئی)
 
 

کورونا سے آزاد معیشت کا جھوٹ بے نقاب کیا 

 ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ // اس تمہید کے ساتھ کہ کورونا نے ثابت کردیا ہے کہ آزاد معیشت ’’سب کیلئے صحت‘‘ کی ضامن نہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹریس نے اندوہناک منظر کشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ اور امیر ملکوں کی کثیر سرمایہ کاری کا رُخ فقط اپنے تحفظ کی جانب ہے ۔ اس کے نتیجے میں امیر ممالک موجودہ خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وبا نے معاشرے کی کمزوریاں اجاگر کرکے دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیا ہے جس میں امیر ممالک کووڈ ۱۹ کی جانچ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں بس اپنے لیے مخصوص کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اس وبا نے یہ جھوٹ بھی بے نقاب کیا کہ ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں۔