بانڈی پورہ//کورونا کرفیو کی وجہ سے ضلع بانڈی پورہ میں معمولات زندگی ٹھپ ہیں اور غریب طبقہ خاصکر مزدور بری طرح سے متاثرہیں ۔ جن دکانداروںاور تاجروں نے بنک سے قرضہ لیا ہے وہ اپنی قسطیں ادا کرنے کے اہل نہیں ہیں۔بانڈی پورہ بازار میں قائم چھوٹے دکانداروں بیکری والوں اور چھاپڑی فروشوں نے بتایا کہ روزہ مرہ کمائی سے محروم ہونے کی وجہ سے وہ زبردست مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور بنکوں کے قرضہ کے بوجھ تلے پس رہے ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے بنک قرضوں میںرعایت کا مطالبہ کیا ہے۔