واشنگٹن / / عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 2.49 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے 8.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا سے 24917151 افراد متاثر ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں 841549 افراد کی موت ہوئی ہے ۔عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ کو پار کر کے 5960652 ہوچکی ہے اور اب تک 182760 افراد کی جان جا چکی ہے ۔ برازیل ، دنیا میں کورونا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے ،جہاں اب تک 3846153 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 120262 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں اب تک تقریباً 982573 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 16977 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ پیرو میں اب تک 629961 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 28471 افراد فوت ہوچکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں 622551 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس سے اموات کی تعداد 13981 ہوگئی ہے ۔میکسیکو میں 591712 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 63819 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کولمبیا میں اب تک 599884 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 19063 ہے ۔اسپین میں تقریباً 439286 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29011 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران میں اب تک 371816 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 21359 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانیہ میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 334916 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 41585 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا انفیکشن سے اب تک 313911 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3840 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں ، کورونا سے 308925 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 4206 افراد اس مرض سے فوت ہوچکے ہیں۔ترکی میں متاثرہ کورونا کی تعداد 267064 ہوگئی ہے اور 6284 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اٹلی میں 266853 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35473 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جرمنی میں اب تک 242835 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9299 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا میں 227446 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6891افراد ہلاک ہوئے ہیں۔(یو این آئی )
برازیل میں 24گھنٹوں میں 41250کیس رپورٹ
ریو ڈی جنیرو //برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41350 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 758 مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔وزارت صحت نے بتایا کہ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی برازیل میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3846153 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 120262 ہوگئی ہے ۔ اب تک ، ملک میں 30036812 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔جمعہ کو برازیل میں کورونا کے 43412 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 855 مریض فوت ہوگئے تھے ۔ برازیل امریکہ کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں کورونا کا سب سے زیادہ اثر ہے ۔
متحدہ عرب امارات 427نئے معاملے درج
دبئی //متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے 427 نئے معاملے سامنے آئے جن سے یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 69328 ہوگئی۔وزارت صحت نے بتایا کہ اس دوران اس وائرس سے 341 مزید مریض بازیاب ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 60202 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 379 ہے ۔قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیجی ممالک میں پہلا ملک تھا جہاں پر کورونا وائرس کے معاملے پائے گئے تھے ۔