کورونا وائرس کا خوف | بین الاقوامی اولمپک کمیٹی فیڈریشنوں سے بات کرے گی

لوزان// بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کورونا وائرس کے ٹوکیو اولمپکس پرمرتب ہونے والے اثر ات کے بارے میں منگل اور بدھ کو بین الاقوامی فیڈریشنوں اور کھلاڑیوں کے کمیشن سے کال کانفرنسنگ کے ذریعے صلاح و مشورہ کرے گی۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کھیل ٹورنامنٹوں کو ملتوی کیا گیا ہے یا انہیں منسوخ کیا جا چکا ہے ، ایسے میں 24 جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کو لے کر خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔آئی او سی نے ایک بیان جاری کر کے کہاکہ کچھ ہفتے سے جس طرح کے حالات چل رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے آئی او سی اپنے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے ۔ یہ کانفرنسنگ اسی کا ایک حصہ ہے ۔ ہم اولمپکس کرانے کو لے کر کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کے کمیشن کی مدد کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد مسئلہ حل کرنا ہے ۔آئی او سی کے صدر تھامس باک نے کھلاڑیوں، بین الاقوامی انجمنوں اور قومی اولمپک کمیٹیوں کے کوالیفکیشن کے دوران چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تعریف کی۔آئی او سی ایتھلیٹ کمیشن کے ساتھ منگل کو کانفرنس کرکے کورونا وائرس کی وجہ سے مرتب ہونے والے اثرات پر غور و خوص کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی آئی او سی عالمی ادارہ صحت، ٹوکیو انتظامیہ اور جاپان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔ آئی او سی نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے مشورہ پر کام کرے گا۔اس دوران جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے بھی کہا تھا کہ ان کی حکومت کورونا پر قابو پا لے گی اور ٹوکیو اولمپک اپنے طے پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے ۔یو این آئی