سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 48ہزار 82ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت مزید 102 افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 29 ہزار789ہوگئی ہے۔ اس دوران اتوار کو جموں و کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد 4424ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 102 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین میں جموں میں 21جبکہ کشمیر میں 81افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 81افراد میں سے 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ 79افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 81افراد میں سب سے زیادہ 53کا تعلق سرینگر ضلع ہے جبکہ بارہمولہ میں 6،بڈگام میں 11، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 2، بانڈی پورہ میں4، گاندربل میں 3جبکہ اننت ناگ ,کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار 900ہوگئی ہے۔اس اتوار کو کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2250ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، سانبہ اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 21افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 21افراد میں جموں میں6، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 3، پونچھ میں 1، رام بن میں 2 اور ریاسی میں 8افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاچرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار889تک پہنچ گئی۔ جموں صوبے میں بھی گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2173بنی ہوئی ہے۔
ماہ ستمبر میں 4011وائرس سے متاثر | 17روز میں کوئی اموات نہیں، 13دنوں میں 14لقمہ اجل
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں ستمبر مہینے میں 4011افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 44فیصد یعنی 1794افراد کا تعلق ضلع سرینگرسے ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر مہینے کی 4، 5، 6، 7، 9، 11، 13، 14، 16، 18، 19، 22، 23، 27،28، 29اور 30تاریخ کو کسی کی موت نہیں ہوئی جبکہ یکم ستمبر، 2، 8، 10،12، 15، 17،20 ،24، 25، 26کو ایک ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ۔ ابتدائی 10 دنوں میں مزید 1234افراد وائرس نے اپنی لپیٹ میں لیا ۔ ان 1234افراد میں جموں میں237 جبکہ وادی میں 997افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ ستمبر کے ابتدائی 10دنوں میں 4افراد وائرس سے فوت ہوگئے جن میں ایک جموں جبکہ کشمیر میں 3افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ 10ستمبر سے 20ستمبر کے درمیان وائرس سے مزید 1416افراد متاثر ہوئے جن میں 231جموں جبکہ 1180افراد کشمیر میں متاثر ہوئے تھے ۔ 20ستمبر کو جموں و کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3لاکھ 28ہزار 69تھی جن میںجموں میں 1لاکھ 23ہزار 491 جبکہ کشمیر میں 2لاکھ 4ہزار 573افراد وائرس سے متاثر ہوئے اورمتاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 28ہزار 69 تک پہنچ گئی جن میں جموں میں1لاکھ 23ہزار 491 جبکہ کشمیر میں2لاکھ 4ہزار 573تک پہنچ گئی۔ستمبر مہینے کے درمیانی 10دنوں میں وائرس سے 5افراد فوت ہوئے ہیں جن میںجموں میں 3جبکہ کشمیر میں 2متاثرین فوت ہوئے ہیں۔ اسی طرح ستمبر مہینے کے آخری 10دنوں میں مزید 1361وائرس سے متاثر ہوئے جن میں جموں میں309 اور کشمیر میں 1057افراد متاثر ہوئے ۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29ہزار 430تک پہنچ گئی جن میں جموں میں 1لاکھ 23ہزار 800جبکہ کشمیر میں 2لاکھ 5ہزار 630افراد متاثر ہوئے ہیں۔جموں و کشمیر میں ستمبر کے آخری 10دنوں میں بھی 5افراد وائرس سے فوت ہوگئے جن میں جموں میں 3جبکہ کشمیر میں 2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ ستمبر مہینے میں متاثر ہونے والے 4011افراد میں جموں میں 777اور کشمیر میں 3234افراد متاثر ہوئے تھے۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 3234افراد میں 1794افراد سرینگر ضلع میں جبکہ دیگر 9اضلاع میں ایک ماہ کے دوران صرف 1455افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وادی کے دیگر 9اضلاع میں مثبت قرار دئے گئے 1455افراد میں بارہمولہ میں 386،بڈگام میں 390،پلوامہ میں 127، کپوارہ میں 107،اننت ناگ میں 73، بانڈی پورہ میں 105، گاندربل میں 200، کولگام میں 59 جبکہ 8شوپیان میں متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں ایک ماہ کے دوران مثبت قرار دئے گئے 777افراد میں جموں میں 152، ادھمپور میں 22، راجوری میں 131،ڈوڈہ میں 199، کٹھوعہ میں 18، سانبہ میں 14، کشتواڑ میں 33، پونچھ میں 41، رام بن میں 36جبکہ ریاسی میں 131افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ستمبر مہینے میں 14افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں جن میںجموں میں 7جبکہ کشمیر میں 7افراد فوت ہوئے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 7افراد میںسرینگر میں 4جبکہ بڈگام میں 1، بانڈی پورہ میں 1 اور گاندربل میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 7افراد فوت ہوئے ہیں جن میں جموں میں 2، راجوری میں 2 جبکہ ڈوڈہ میں 3افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔
ملک میںکورونا کیسز میں کمی | تقریباً 23ہزار معاملات،244ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی // گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح 97.87 ہوگئی ہے۔دریں اثنا ، ہفتے کے روز ملک میں 73 لاکھ 76 ہزار 846 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 90 کروڑ 51 لاکھ 75 ہزار 348 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22,842 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 803 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 25930 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، کورونا سے پاک ہونے والے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 94 ہزار 529 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3332 کم ہو کر دو لاکھ 70 ہزار 557 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 244 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 448817 ہوگئی ہے۔