کواپریٹیوز کو منافع بخش بنانے کیلئے کوششیں جاری:عبدالمجید بٹ

جموں/سیکرٹری کواپریٹوز اور قبائلی امور عبدالمجید بٹ نے کہا ہے کہ ریاست میں کواپریٹیو سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے نبارڈ اور دیگر مالی اداروں کا تعاون لازمی ہے۔سیکرٹری موصوف نبارڈ ، جے اینڈ کے ایس سی اے آر ڈی بینک اور سٹیٹ کواپریٹیو بینک کے افسران کی ایک میٹنگ میں بول رہے تھے۔میٹنگ میں سی جی ایم نبارڈ جموں پی بالاچندرن ، جسٹرار کواپریٹیو سوسائٹیز ایم ایم رحمان، ایم ڈی جے اینڈ کے ایس سی اے آر ڈی بینک محمد اسلم بٹ ، ایم ڈی سٹیٹ کواپریٹیو بینک محمد لطیف ڈار اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔سیکرٹری نے موصوف نے کہا کہ کواپریٹیو سیکٹر میں فوڈ پروسسنگ پارکس ، ویئر ہاوسز اورکولڈ سٹوریج وغیر ہ کے قیام کے لئے مالی مدد بنیادی ضرورت ہے۔اُنہوں نے نبارڈ کے افسروں سے تلقین کی کہ وہ بند ہوئے پی اے سیز کو مالی معاونت فراہم کریں جو ریاست میں اس سیکٹر کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔سیکرٹری نے کہا کہ کواپریٹیو ز اور آئی ٹی لیبس کے لئے تر بیتی کالج قائم کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ کواپریٹیو بینکوں کو ڈیجیٹل بنیادوں پر مزید مستحکم بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ کواپریٹیو سیکٹر کو منافع بخش بنانے اور اس میں روزگار کے زیادہ سے زیاد ہ مواقع پیدا کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں