یو این آئی
نئی دہلی// ماحول دوست طریقے سے کوئلے کی سپلائی اور معیار کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل ) کی ذیلی کمپنی ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ ( این سی ایل ) کے دو اہم فرسٹ میل کنیکٹیویٹی پروجیکٹس ( ایف ایم سی ) کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ وزارت کوئلہ کے تحت 29 فروری کو باقاعدہ افتتاح کریں گے۔1393.69 کروڑ روپے کی مالیت کے یہ پروجیکٹ ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں ۔یہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد دینے والے تیز رفتار، موثر میکانائزڈ کوئلہ نکالنے کی جانب قابل ذکر قدم ہے۔
جن قابل ذکر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں جینت او سی پی، سی سی ایچ پی۔ سی آئی ایل او اور دودھی چوا شامل ہیں۔ جیت او سی پی کی صلاحیت 15 ملین ٹن سالانہ ( ایم ٹی پی اے ) ہے اور اسے 723.70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار کیا گیا ہے۔ اسی طرح، دودھی چوا او سی پی سی ایچ پی ۔ سی آئی ایل او کی سالانہ صلاحیت 10 ملین ٹن ہے اور اسے 670.19 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا ہے۔وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح کے بعد یہ منصوبے کوئلہ نکالنے کے عمل میں کارکردگی اور پائیداری کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے، جس سے نقل و حمل کے وقت اور اخراجات دونوں میں کمی آئے گی۔ اس طرح مجموعی پیداواریت اور منافع میں اضافہ ہوگا۔ مزید برآں، یہ منصوبے لاجسٹکس کو بہتر بنا کر اور کاربن کے اخراج کو کم سے کم کرکے معیاری کوئلے کی ترسیل اور تقسیم کیلئے سبز اور ماحولیات کے حوالے سے شعوری نقطہ نظر میں اہم رول ادا کریں گے۔ان پروجیکٹوں کا افتتاح بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پائیدار اقدامات کے تئیں کوئلے کی وزارت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد ایک سبز مستقبل کو فروغ دینا اور ہندوستان کی توانائی کی سلامتی میں تعاون کرنا ہے۔