مشتاق الحسن
ٹنگمرگ//دیو پورہ دردہ پورہ کنزر میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب ایک 8 سالہ بچہ زید جاوید ولد جاوید احمد ریشی ساکن پوشکر کھاگ میں نالہ ہچاری میں نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔معلوم ہوا کہ زید جاوید اپنے ننیہال آیا تھا اور گرمی کی شدت سے راحت پانے کی غرض سے نالے میں نہانے چلا گیا تھا جہاں وہ غرقاب ہوگیا۔ کنزر پولیس نے اطلاع ملتے ہی نالے سے بچے کی لاش برآمد کرلی اور قانونی لوازمات کے بعد لاش وارثوں کے سپرد کی۔جونہی مصوم بچے کی لاش اس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔