عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ضلع کولگام کے علاقے بوگام میں ہفتہ کے روز گیس لیک ہونے کے باعث آگ لگنے کے ایک واقع میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔انہیںابتدائی طور پرضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انہیں بہتر علاج کیلئے صدرہسپتال سرینگرمنتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت عبدالرحمان گنائی (45سال) ولد عبدالغنی اور ان کی اہلیہ مسعودہ (40سال)کے طور پر ہوئی ہے، جو بوگام کولگام کے رہائشی ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو داخل کیا گیا ہے اور ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ یہ واقعہ گھر کے اندر کھانا پکانے والی گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔