کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سوپور میں شجرکاری مہم شروع

سوپور//محکمہ صحت نے سوشل فاریسٹری ڈویژن بارہمولہ کے اشتراک سے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سوپور اور دیگر طبی مراکز میں شجرکاری مہم کاآغاز کیا ہے۔ شجرکاری مہم کا افتتاح انچارج آفیسر سوپور ڈاکٹر رُدیانہ نے کیا جبکہ محکمہ صحت سوپور کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر ردیانہ نے کہا کہ ادویات کے علاوہ مریضوں کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک اچھا ماحول بھی ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ’ہم نے طبی اداروں میں شجرکاری مہم شروع کی ہے تاکہ ہسپتال اور ان کے کیمپس خوبصورت بن سکے‘۔